ملتان،16 اکتوبر (اے پی پی):ورلڈ انستھیزیا ڈے کی مناسبت سے پاکستان سوسائٹی آف انستھیزیالوجسٹ ملتان چیپٹر اور شعبہ انستھیزیا نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے اشتراک سے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ واک کی قیادت پرو وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے کی۔ واک کا آغاز نشتر ہسپتال کے مین گیٹ سے ہوا جو کہ نشتر ٹاور پر اختتام پذیر ہوا ،جس میں میڈیکل کے شعبے سے تعلق رکھنے والے طلباء ،اساتذہ اور ڈاکٹر ز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔











