موٹر وے پولیس کی کارروائی،لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی شراب برآمد

14

ملتان۔ 11 اکتوبر (اے پی پی):موٹروے پولیس نے سروس ایریا ملتان  کے قریب ایک سمگلر کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں غیر ملکی شراب برآمد کر لی ہے۔ترجمان موٹروے پولیس کےمطابق  ڈی ایس پی حسن بھٹی اور پٹرول آفیسر فہد شاہ  نے دوران گشت شجاع آباد انٹرچینج کے قریب  ایک تیز رفتار کار کو مشکوک جانتے ہوئے روکنے کا اشارہ کیا تاہم کار ڈرائیور نے گاڑی روکنے کے بجائے رفتار مزید تیز کر دی جس پر  افسران نے بذریعہ وائرلیس ناکہ بندی کروا کر ملتا ن سروس ایریا کے قریب گاڑی کو زبردستی روک لیا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ گاڑی کی تلاشی کے دوران بھاری مقدار میں غیر ملکی شراب برآمد کر کے ملزم رشید بھٹی ولد حق نواز بھٹی سکنہ پاک گیٹ  ملتان کو گرفتار کر لیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ملزم کو مزید کارروائی کے لیے ضلعی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔