نارووال،11 اکتوبر( اے پی پی ): ڈپٹی کمشنرمحمداشرف کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کااجلاس ہوا ۔اجلاس میں ڈی او انڈسٹریزنے ڈپٹی کمشنرنارووال کودیگراضلاع میں روزمرہ کے اشیائے ضروریہ کے نرخوں کے بارے آگاہ کیاجس پر ڈپٹی کمشنرنارووال نے ممبران کی مشاورت سے اشیائے ضروریہ کے نرخ مقررکیے گئے۔
ڈپٹی کمشنرنارووال نے اس موقع پرکہاکہ حکومت شہریوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے،حکومت کی کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ عوام کوریلیف فراہم کیاجائے،انہوں نے کہاکہ شہریوں کوملاوٹ سے پاک,معیاری اورسستی اشیائے ضروریہ سستے داموں فراہمی پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے،اس حوالے سے تاجروں کے کردارکوفراموش نہیں کیاجاسکتا۔
انہوں نے کہاکہ تاجربرادری اوردیگرسماجی تنظیمیں حکومت کے دست وبازو ہیں حکومت ان کوقدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ دونوں ایک دوسرے کے لیے لازم وملزوم ہیں۔
ڈپٹی کمشنرنارووال کی طرف سے اجلاس میں ممبران پرائس کمیٹی کی مشاورت سے روزمرہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کاجائزہ لیااورممبران کی مشاورت سے نئی قیمتوں کاتعین کیاگیا۔
اجلاس میںڈسٹرکٹ آفیسرانڈسٹریزذیشان نیاز،ڈی آئی او احسان الحق کے علاوہ صدرانجمن کریانہ مرچنٹ شاہجہان بٹ،حاجی رانامحمدالطاف،حاجی مقبول حسین،صدرانجمن پولٹری بشیراحمدگجر،صدرانجمن ریڑھی فروش نویداحمد،صدرنان ایسوسی ایشن محمدیونس،جاویداقبال دیگرممبران پرائس کنٹرول کمیٹی نے اجلاس نے شرکت کی۔
اجلاس میں پرائس مجسٹریٹ شہزادانورکی اچانک وفات پران کی روح کے ایصال کے لیے دعائے فاتحہ کی گی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پرائس مجسٹریٹ شہزادانورکواپنے دفترمیں دوران ڈیوٹی ہاٹ اٹیک ہواجوکہ ان کے جان لیواثابت ہوااوروہ خالق حقیقی سے جاملے۔











