نارووال،13 اکتوبر ( اے پی پی): ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرمحمد جمیل نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عوام الناس کی سہولت کے لیے انتخابی فہرستیں جوکہ زیردفعہ 30کمیشن ایکٹ 2017,20جولائی 2023کومنجمد کی تھی وہ فوری طورپر25اکتوبر2023تک غیرمنجمد کرنے کافیصلہ کیاہے،لہذاتمام اہل افرادسے درخواست ہے کہ 25اکتوبر2023تک اپنے ووٹ کے اندراج واخراج منتقلی اورشناختی کارڈ کے مطابق کوائف کی درستگی کویقینی بنائیں۔اس حوالےسے اپناووٹ چیک کرنے کے لیے 8300پراپناقومی شناختی نمبرلکھ کرمیسج کریں۔
انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ ووٹرزایجوکیشن کمیٹی کااجلاس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرمحمدجمیل نے اس کہاکہ چیف الیکشن کمشنر پاکستان کی ہدایات کے مطابق شہریوں کی سہولت کے لیےڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرکے دفتر کے ساتھ ساتھ ضلع بھرمیں مختلف مقامات پر23 فسیلیٹیٹ سنٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں پر شہری 25اکتوبرتک اپنے ووٹ کااندراج/اخراج/کرواسکتے ہیں۔
اجلاس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندگان اخترمنج،طیب میرکے علاوہ ڈی سی آفس ہیلتھ ایجوکیشن ،لوکل گورنمنٹ سے عبدالواحدتتلہ،متین شاہ،محمدندیم،محمدریاض ودیگرممبران نے شرکت کی۔











