نواز شریف کی واپسی کا نگران حکومت سے کوئی تعلق نہیں؛مرتضیٰ سولنگی

30

اسلام آباد ، 02 اکتوبر (ٓاے پی پی ): نگران وفاقی وزیرا طلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کا نگران حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

 پیر کو یہاں  صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  مولانا فضل الرحمان ایک بڑی جماعت کے رہنما ہیں، مولانا فضل الرحمان کا بیان الیکشن کمیشن نے دیکھ لیا ہوگا، وہی اس کا مناسب جواب دیں گے۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ  انتخابات کے انعقاد کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے، ہم الیکشن کمیشن کی معاونت کرنے کے ذمہ دار ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کے تعلقات سدا بہار ہیں اور ان کا مستقبل بہت شاندار ہے۔