اسلام آباد،12 اکتوبر( اے پی پی ): وفاقی سیکرٹری ریلوے سید مظہر علی شاہ نے بیلٹ اینڈ روڈ فورم (BRF) کے موقع پر آئندہ دورہ چین کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کی۔
وزارت ریلوے نے ایم ایل ون پراجیکٹ پر جلد کام شروع کرنے کے حوالے سے چین سے مل کر جامع منصوبہ بنایا ہے جس سے پروجیکٹ پر جلد کام شروع ہوگا۔
پاکستان ریلوے اس کے علاوہ فورم کے دوران، ریلوے کے دیگر اہم منصوبوں کو بھی سرمایہ کاروں کے ساتھ عملی جامہ پہنانے کے لیے شیئر کریگا۔ چند اہم منصوبوں میں گوادر کنیکٹیویٹی، کوئٹہ تفتان ریل لنک کی اپ گریڈیشن، کوئٹہ ژوب اور ڈیرہ اسماعیل خان کے درمیان نیا لنک، کراچی پورٹ اور پپری کے درمیان ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور (DFC)، کوہاٹ، تھل اور خرلاچی کے درمیان نیا ریل لنک، ریلوے میں سولرائزیشن اور ریلوے اسٹیشنوں کی ترقی اور کمرشلائزیشن کے منصوبے شامل ہیں۔ سیکرٹری ریلویز نے دورے کے حوالے سے تیاری پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔











