پتوکی؛ 6سالہ بچے کو اغوا کرنے والے ملزم گرفتار،بچہ بحفاظت گھر پہنچ گیا

20

 پتوکی،06اکتوبر(اے پی پی):تھانہ صدر پتوکی کے علاقہ سے 6سالہ بچے کو اغوا کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتارکرلیا ہے۔بچہ بحفاظت ملزم کے چنگل سے نکل کر اپنے گھر پہنچ گیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی شروع کردی۔

تھانہ صدر پتوکی کے علاقہ چاہ جھورو کے رہائشی دلشاد کا 6سالہ بیٹا امیر معاویہ سکول سے چھٹی کے بعد واپس گھر آرہا تھا کہ ملزم طالب حسین عرف عباس نےبچے کوراستے سےاغوا  کر کے نامعلو م مقام پر لے جا کر قید کیا اور بچے پر تشدد  کیا اور قتل کی دھمکی بھی دی۔  بچہ موقع پاکرملزم کے چنگل سے آزاد ہوکر گھر پہنچ گیا، تھانہ صدر پتوکی پولیس نے مغوی امیر معاویہ کے والددلشاد کی تحریری درخواست پر ملزم طالب حسین عرف عباس کےخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ایس ایچ او تھانہ صدر پتوکی حافظ عاطف نذیر نے میڈیا کو بتایا کہ گورنمنٹ ہائی سکول میں ملزم کے بچوں سکندر اور کاشف اور مدعی دلشاد کے بیٹے امیر معاویہ سے جھگڑا ہوا تھا جس کا ملزم کو رنج تھا15کی کال پربچے کی بازیابی کیلئے تھانہ صدرپتوکی پولیس موقع پر پہنچی اورتین سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئیں،سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے پولیس ٹیموں نے ملزم کو شناخت کیا اور گرفتار کرلیا، دوران تفتیش ملزم نے  مزید بتایا کہ6 سالہ امیر معاویہ کو اغوا کے بعد قتل کرنے کی نیت کی تھی ملزم نے بچے کو 5اکتوبر کو اغوا کیا ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔