پتو کی، پولیس نے ڈاکوؤں سے 18لاکھ روپے نقدی اور ٹریکٹر ٹرالی بر آمد کرلی

25

پتوکی، 09 اکتوبر( اےپی پی): تھانہ صدر پتوکی پولیس نے کارروائی کرکے دو ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ڈاکوؤں سے پولیس نے 18لاکھ روپے نقدی اور ٹریکٹر ٹرالی بر آمد کرلی۔

ڈی ایس پی سركل پتوکی عرفان اکبر بٹ نے میڈیا کو بتایا کہ گرفتار ڈاکو اسلحہ کے زور پر ایک ماہ قبل نیشنل ہائی وے پر گندم سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی چھین کر فرار ہوگئے تھے جسکا ڈکیتی کا مقدمہ نمبری 848/23 تھانہ صدر پتوکی میں منیر احمد کی مدعیت میں درج ہے گرفتار ملزمان اشرف رینالہ اور وارث کا تعلق ضلع لیہ سے ہے۔