پشین، 13 اکتوبر( اے پی پی ): جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام مولانا عزیز اللہ حنفی کی قیادت میں فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایک بڑی ریلی نکالی گئی۔ ریلی شرکاء نے پلے کارڈ اور پینئر اٹھا رکھے تھے جن پر مظلوم فلسطینیوں کے حق میں جبکہ اسرائیلی کے خلاف نعرے درج تھے ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی کربلا چوک پر پہنچ کر جلسہ کی شکل اختیار کر گئی ریلی شرکاء سے مولانا عزیز اللہ حنفی اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فلسطین کے ساتھ مسلمانوں کا رشتہ ایمان اور کلمے کا رشتہ ہے جس کی بنیاد پر مسلمان اپنا سب کچھ قربان کرنے کے لیے تیار ہے انہوں نے کہاکہ اسرائیل معصوم نہتے فلسطینیوں پر بمباری اور مظالم بند کرے جمعیت کے ایک ایک کارکن کی ہمدریاں فلسطینی مظلوم مسلمانوں کے ساتھ ہیں ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہے مقررین نے کہاکہ تمام اسلامی ممالک کو اس نازک موقعہ پر فلسطینی مجاہدین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا چاہئے فلسطین میں بے گناہ شہریوں کا قتل عام تاریخ کا ظلم ہے آخر میں ریلی شرکاء نے اسرائلی پر چم کو نذر آتش کیا۔











