گوجر خان؛ کمشنر کی مانیٹرنگ میں پنڈی رنگ روڈ پروجیکٹ پر کام برق رفتاری سے جاری

36

گوجر خان،19اکتوبر(اے پی پی):پنڈی رنگ روڈ پروجیکٹ پر کام برق رفتاری سے جاری ہے۔ کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چھٹہ کی مانیٹرنگ کے سبب تحصیل گوجر خان  کی حدود جی ٹی روڈ بانٹھ سے ٹھیلہ تک پنڈی رنگ روڈ منصوبے  پر کام تیز رفتاری کیساتھ کیا جا رہا ہے ، ابتدائی سطح پر رنگ روڈ کے منتخب روٹ پر ہیوی مشینری کے ذریعے اسے ہموار کرنے و مٹی کی بھرائی کا کام تیزی سے کیا جا رہا ہے۔

 پنڈی رنگ روڈ پروجیکٹ میں آنے والی اراضی کے مالکان نے اس منصوبے کے آغاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے  پنڈی رنگ روڈ منصوبے کو جاری کرنے میں اہم رول ادا کیا ہے، اس روڈ کے بننے سے نہ صرف ملکی بلکہ  علاقائی ترقی کے بھی  نئے دور کا  آغاز ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا وزیر اعلی پنجاب و کمشنر راولپنڈی سے صرف ایک  مطالبہ ہے کہ ہماری زمینوں کا زیادہ سے زیادہ معاوضہ دیا جائے تاکہ ہم اس سے  حاصل ہونے والی رقم سے کسی دوسرے مقام پر اراضی لے سکیں۔