پنجاب پولیس اور نجی کمپنی (انٹر لوپ) کے درمیان ایم او سائن

31

 

لاہور 02اکتوبر(اے پی پی)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور نجی کمپنی کے اعلی عہدیداران نے ایم او یو پر دستخط کئے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ایم او یو کے تحت پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ لاہور میں ماڈل ڈے کئیر سنٹر بنایا جائے گا،لاہور کے علاوہ پنجاب کے دیگر چار اضلاع کے پولیس دفاتر میں ماڈل ڈے کئیر سنٹرز بنائے جائیں گے،آئی جی پنجاب نے کہا کہ ماڈل ڈے کئیر سنٹر سے خواتین پولیس ملازمین کو اپنے چھوٹے بچوں کی دیکھ بھال کی  بہترین سہولت حاصل ہوگی اور خواتین ملازمین کے کم سن بچوں کی نگہداشت، بنیادی تعلیم و تربیت سمیت دیگر جدید سہولیات دستیاب ہونگی، آئی جی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ نجی کمپنی ڈے کئیر سنٹر میں فرنیچر، بچوں کے استعمال کیلئے مختلف سہولیات فراہم کرے گی،  ماڈل ڈے کئیر سنٹر کی تکمیل کے بعد ایک برس تک تمام اخراجات ادا کریں گے، بعد ازاں پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا جائے گا۔ماڈل ڈے کئیر سنٹر پولیس ملازمین کے کم سن بچوں کی ویلفیئر کیلئے خصوصی سہولت کا باعث ہوگا۔ آئی جی پنجاب  نے کہا کہ ڈے کئیر سنٹر کی سہولت میسر آنے سے خواتین پولیس ملازمین مزید تندہی سے اپنے پیشہ ورانہ فرائض ادا کر سکیں گی،اس تقریب میں ڈی آئی جی لاجسٹکس اطہر اسماعیل، اے آئی جی ایڈمن عمارہ اطہر، ایس پی ہیڈ کوارٹر عبداللہ لک اور اے ایس پی گلبرگ شہربانو سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔