کوہلو؛ لیویز سبی زون کی کارروائی، بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد

34

کوہلو ،02 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کوہلو کی خصوصی ہدایت پر لیویز کوئیک رسپانس فورس سبی زون کی سوریں کورتحصیل کاہان میں بڑی کارروائی، لیویز حکام کے مطابق کارروائی حساس اداروں کی اطلاع پرتحصیل کاہان کے علاقے میں کی گئی جہاں بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمدکر لیا گیا۔

کارروائی میں دہشتگردوں کے کمین گاہوں سے برآمد کئے گئے اسلحہ و گولہ بارود میں 03 عدد اینٹی ٹینک مانئز، 08 اے پی ایمز، 02 عدد اے پی ایم چھوٹے، 04 عدد آر پی جی سیون، 04 عدد بی ایم 12 میزائل، 05 عدد ہینڈ گرنیڈ، 08 عدد 81 مارٹر روندز، 01 عدد 120 مارٹر روند، 01 عدد روسی مارٹر، 14 عدد اے جی ایس 17 گرنیڈ اور ایک کلو دھماکہ خیز مواد برآمدکرلیا گیا۔

کارروائی میں 12.7گن بھی برآمد کیا گیا۔ لیویز حکام کے مطابق آپریشن مسلسل 11 گھنٹوں تک جاری رہا جس میں 40 سے زائد لیویز آفیسران واہلکاروں نے حصّہ لیا۔لیویز حکام کے مطابق دہشتگردوں اور ان کے کمین گاہوں کے خلاف فورس کی کارروائیاں جاری رہینگی۔بروقت کارروائی سے صوبے کو بہت بڑی تباہی سے بچا لیا ہے۔