ڈیرہ بگٹی ،13 اکتوبر (اے پی پی ): جمیعت علمائے اسلام کی جانب سے فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ریلی کے شرکاء نے فلسطین کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسرائیل مظلوم فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے، مسلم ممالک اسرائیلی مظالم کے خلاف یک آواز ہو کر صدائے حق بلند کریں،فلسطین آج اپنے مسلمان بھائیوں کو پکار رہا ہے، اسرائیل مظلوم فلسطینی شہریوں پر فارسفورس بم استعمال کررہاہے۔
مظاہرین نے کہا کہ اسرائیل بے گناہ لوگوں، مساجداور تعلیمی اداروں پر بمباری کررہا ہے،عالم اسلام، عالمی طاقتیں جلد ازاجلد اسرائیل کی جارحیت کے خلاف اقدام اٹھائیں۔
ریلی میں سیاسی و مذہبی شخصیات سمیت سول سوسائٹی کی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔











