ڈیرہ غازی خان؛ کمشنر کا جنرل بس سٹینڈ پر پولیو مہم کا جائزہ ، بچوں کو قطرے پلائے

11

 

ڈیرہ غازی خان،02اکتوبر(اے پی پی): کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر اور ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے جنرل بس سٹینڈ پر پولیو مہم کا جائزہ لیا اور بچوں کو قطرے پلائے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر نے کہا کہ قوم کے نونہالوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنا ہماری قومی ذمہ داری ہے،ملک بھر سے پولیو کے خاتمے کیلئے جذبے سے کام کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرز پوری جاں فشانی کے ساتھ پانچ سال سے کم عمر بچوں کوپولیو کے حفاظتی قطرے ضرور پلائیں۔انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازیخان میں انسداد پولیو مہم جاری ہے جو 6اکتوبر  تک جاری رہے گی اس دوران انسداد پولیو مہم میں ڈیرہ غازیخان ضلع کے8لاکھ بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ بین الصوبائی سرحدپر ہونے کی وجہ سے ڈیرہ غازی خان ہجرت کرکے آنے والے بچوں کو بھی حفاظتی قطرے پلانا ہوں گے اور پولیو ورکرز،یو سی ایم اوز اور دیگر الائیڈ محکموں کے افسران مہم میں محنت کو شعار بنائیں۔انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری والدین کو ضرور قائل کیا جائے۔

 اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اسد چانڈیہ، اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ادریس لغاری، فوکل پرسن ڈاکٹر علی ہاشم سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔