ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں سموگ پر بروقت قابو پانے کیلئے مہم تیز،37 بھٹے سیل کردئیے گئے

24

ڈیرہ غازی خان ،02 اکتوبر (اے پی پی):ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں سموگ پر بروقت قابو پانے کیلئے مہم تیز،37 بھٹے سیل کردئیے گئے۔اس حوالے سے اجلاس کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی زیرصدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں محکمہ ماحولیات  کی طرف سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ ستمبر کے دوران چاروں اضلاع میں ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے اینٹوں کے 37 بھٹے سربمہر کر دیے گئے اور خلاف ورزی کرنے پر 83 افراد کے خلاف مقدمات درج کرکے 40کو گرفتار کر لیا گیا۔اس کے علاوہ سموگ کے خلاف کارروائیوں کے دوران خلاف ورزی کرنے والوں کو 70 لاکھ روپے جرمانے بھی عائد کئے گئے اور اینٹوں کے 705 بھٹے جدید ٹیکنالوجی زیگ زائیگ پر منتقل کردیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ چاروں اضلاع میں دھواں چھوڑنے والی 1532 گاڑیوں کے چالان،143 بند،ایک ماہ کے دوران 3669 گاڑیوں کا معائنہ کیا گیا۔اس کے علاوہ 27 انڈسٹریل یونٹ سیل کر کے 14افراد کے خلاف مقدمات درج بھی کیئے گئے۔اس موقع پرکمشنر نے کہا کہ فصلوں کی باقیات جلانے پر پابندی برقرار رہے گی اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہری ماحولیاتی اور فضائی آلودگی کم کرنے کی حکومتی مہم میں ساتھ دیں۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز اور دیگر متعلقہ افسران شریک تھے۔