ڈیرہ غازی خان ؛نو تعینات ڈی پی او احمد محی الدین نے  چارج سنبھال لیا،شہداپولیس پر حاضری

220

ڈیرہ غازی خان، 10 اکتوبر( اے پی پی):  ڈیرہ غازی خان میں تعینات ہونے والے ڈی پی او احمد محی الدین نے  منگل کے روز چارج سنبھال لیا،پولیس لاٸن پہنچنے پر پولیس کے چاق و چوبند  دستے نے سلامی دی۔ڈی پی او نے یاد گار شہداپولیس پر پھول چڑھائے او درجات بلند کرنے کیلئے دعا کی۔

 ڈی پی او احمد محی الدین نے چارج لینے کے بعد ایس پی انوسٹی گیشن بختیار احمد خان، ڈی ایس پی سٹی عمران رشید اور ہیڈ آف برانچز سے خصوصی میٹنگ کی۔ دوران میٹنگ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ فرائض کی ادائیگی نیک نیتی اور ایمانداری سے ادا کی جائے اور عوام کے ساتھ خوش اخلاقی اور ہمدردی کے ساتھ پیش آئیں۔

 ڈی پی او نے پولیس آفیسران کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل حل کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی اور اس مقصد  کے لئے میرے آفس کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مظلوم کی دادرسی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا جبکہ کرپشن ، زیادتی ، اور نا انصافی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔