ڈیری مصنوعات بنانے والے پروڈکشن یونٹس کی چیکنگ،غیرمعیاری اشیاء تلف،مالکان کیخلاف ایف آئی آردرج

51

ساہیوال، 11 اکتوبر(اے پی پی): پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈیری مصنوعات بنانے والے پروڈکشن یونٹس کی چیکنگ، 30 کلو غیر معیاری مکھن، 10 کلو ملاوٹی دیسی گھی تلف، 2 ڈیری یونٹس کی اصلاح تک پروڈکشن بند، جعل سازی پر فوڈ بزنس مالکان کیخلاف ایف آئی آرز درج کروادی گئیں۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر صحت دشمن عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں کی جانب سے غلہ منڈی ساہیوال اور 93/ 9 ایل میں ڈیری پروڈکشن یونٹس پر چھاپے مارے گئے۔ ٹیسٹ کے دوران دیسی گھی میں ملاوٹ جبکہ مکھن میں فیٹ کی کمی پائی گئی۔پروڈکشن ایریا میں حشرات کی بھرمار اور صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے۔جعل سازی کرنے پر مالکان کیخلاف مقدمات درج جبکہ دونوں پروڈکشن یونٹس کو اصلاح تک بند کردیا گیا۔اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان نواز میمن کا کہنا تھا کہ خوراک کی تیاری میں جعل سازی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔