ڈیرہ غازی خان،18اکتوبر( اے پی پی ): حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈیرہ غازیخان میں ضلعی انتظامیہ، ڈسٹرکٹ پولیس اور میپکو ٹیموں کا بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے ، اب تک 1275 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے 493کو گرفتار کر لیا گیا۔
7 ستمبر سے 17 اکتوبر کے دوران بجلی چوروں کے خلاف ضلع بھر متواتر کارروائیاں جاری ہیں اور مجموعی طور پر1275ملزمان کے خلاف1049مقدمات درج کئے گئے۔
یہ مقدمات ڈیرہ غازیخان سٹی،صدر، تحصیل تونسہ اور تحصیل کوٹ چھٹہ سرکلز کے 18 مختلف تھانوں میں درج کرائے گئے ہیں۔پولیس نے 493ملزمان کو گرفتار کر کے 45 کے چالان عدالتوں کو بھجوائے گئے ہیں۔اس کے علاوہ 405ملزمان کیخلاف تفتیش جاری ہے۔











