کمشنر لاہورسے قازقستان کے اعزازی قونصلر جنرل لاہور راو خالد کی ملاقات

16

لاہور 12اکتوبر(اے پی پی): کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا سے قازقستان کے اعزازی قونصلر جنرل لاہور راو خالد کی ملاقات ہوئی ۔کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے قازقستان کے اعزازی قونصلر جنرل لاہور کو خوش آمدید کیا۔کمشنر لاہور کیساتھ قونصلر جنرل نے لاہور اور قازقستان کے درمیان تعلیمی اداروں کے رابطوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔قازقستان کے اعزازی  قونصلر جنرل نے کہا کہ قازقستان کے قومی دن 26اکتوبر پر قونصلیٹ کے زیر اہتمام پروگراموں کے بارے میں آگاہ کیا۔کمشنر لاہور محمدعلی رندھاوا نے کہا کہ لاہور تعلیمی اداروں کا شہر ہے۔تاریخی اور ثقافتی اعتبار سے اسکی اہمیت مسلم ہے۔راو خالد اعزازی قونصلر جنرل لاہور نے کہا کہ قازقستان کے قومی دن پر لاہور میں مختلف پروگرامز کا انعقاد ہوگا۔