کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے پاکستان میں سال 2023-24  کیلئے شیلٹر (نان فوڈ آئٹمز) اور ونٹر کٹس کی تقسیم

38

اسلام آباد،6اکتوبر (اے پی پی):کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے پاکستان میں شیلٹر(نان فوڈ آئٹمز) اور ونٹر کٹس کی تقسیم کے پروجیکٹ کا آغاز کردیا  ہے جس کا مقصد 25,000 شیلٹر ،(نان فوڈ آئٹمز) اور 25,000 ونٹر کٹس ان افراد میں تقسیم کرنا ہے جو حال ہی میں سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں  ،یہ  پروجیکٹ چار مراحل پر مشتمل ہے، جوکہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹکے تعاون سے جاری ہے۔

حالیہ سال پاکستان کو مون سون کی غیر معمولی بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ایک نازک صورتحال کا سامنا کرنا      پڑا۔ ان سیلابوں نے ملک کے مختلف علاقوں میں لوگوں کی بڑی تعداد کو نمایاں طور پر متاثر کیا ہے۔ کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر ان متاثرہ علاقوں میں ضروری امداد فراہم کرنے میں سرگرم عمل ہے ۔

ونٹر پیکج کے پہلے مرحلے میں تین صوبوں میں کل 25,000 ونٹر کٹس تقسیم کی جا‏‏ئیگی، 11,000 ونٹر کٹس خیبر پختونخواہ کے پانچ اضلاع  جن میں چترال اپر، چترال لوئر، دیر اپر، کوہستان اپر، اور سوات اپر شامل ہیں میں تقسیم کی جائیں گی۔ صوبہ بلوچستان میں قلات، سوراب، قلعہ سیف اللہ اور زیارت کے علاقوں میں 8000 ونٹر کٹس مزید برآں گلگت بلتستان کے سرد ترین علاقے میں غذر، استور اور گوپس یاسین میں 6000 کٹس تقسیم کی جائیں گی۔

 ان ونٹر کٹس میں کل 50,000 لحاف اور 25,000 ونٹر کٹس شامل ہیں جن میں مردانہ  اور  زنانہ گرم شالوں کے ساتھ ساتھ بچوں اور بڑوں کو سرد موسم میں گرم رکھنے کے لیے گرم ملبوسات شامل ہیں۔اس پراجیکٹ کو انتہائی شفافیت کے ساتھ، این ڈی ایم اے ، اقوام متحدہ کے مشنز، صوبائی اور مقامی حکومت کے تعاون سے عمل میں لایا جائے گا، اس مشترکہ کوشش کا مقصد 350,000 ضرورت مند افراد تک ریلیف پہنچانا ہے۔