گوجرانوالہ، نگران وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی کا ٹیچنگ ہسپتال گوجرانوالہ کا  دورہ

19

گوجرانوالہ10اکتوبر (اے پی پی): نگران وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی  اچانک گوجرانوالہ پہنچ گئے۔ اس دوران انہوں نے ٹیچنگ ہسپتال گوجرانوالہ کا  دورہ کیا اور ہسپتال کے باہر اور اندر بارش اور  سیوریج کا پانی اکٹھا ہونے کے باعث گندگی کےڈھیر، صفائی کی ناگفتہ بہ صورتحال نمایاں تھی, اس صورت حال کےپیش نظر وزیر اعلی محسن نقوی نے فوری طور پر گندگی کے ڈھیر  اٹھانے کا حکم صادرفرمایا، انہوں نے دورہ کے دوران ٹیچنگ ہسپتال گوجرانوالہ میں بعض مریضوں اور تیمارداروں کی علاج معالجے کی سہولتوں کے فقدان کے حوالے سے شکایات بھی سنیں، وزیر اعلی نے موقع پر ہی ہسپتال انتظامیہ کو شکایات کے ازالے کیلئے احکامات جاری کیے، ہسپتال میں اسٹینڈ نہ ہونے کی وجہ سے لواحقین ڈرپ ہاتھ میں پکڑ کر مریض کے سرہانے کھڑے ہونے پر مجبور تھے، مزید براں ٹیچنگ ہسپتال میں مریضوں کے پیمپر تبدیل کرنے کے 300 روپے لئے جاتے ہیں – تیمارداروں نے اپنی شکایات بارے آگاہ کیا۔

اس دوران مظلوم ماں مسز طاہرہ  نے وزیر اعلی محسن نقوی سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر کی غلطی کی وجہ سے میری بیٹی موت کے منہ میں چلی گئی ہے،انصاف کیا جائے,  انہوں نے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کو فوری طور پر انکوائری کا حکم دے دیا۔  وزیر اعلی نے ڈائلسز سنٹر، میڈیکل۔کڈنی وارڈ، بچہ وارڈ، ویٹنگ ایریا اور ایمرجنسی بلاک کا بھی دورہ کیا, مریضوں کی عیادت کی اور علاج معالجے کی سہولتوں کے بارے استفسار کیا, انہوں نے چائلڈپروٹیکشن بیورو کی عمارت کا بھی دورہ کیا

اور ٹیچنگ ہسپتال گوجرانوالہ کے بچہ وارڈ کو شفٹ کرنے کے حوالے سے کئے جانے والے والے انتظامات کا جائزہ لیا۔

وزیر اعلی محسن نقوی نے  بچہ وارڈ کی شفٹنگ جلد کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن۔ آرپی او گوجرانوالہ اور ایم ایس ہسپتال وزیر اعلی محسن نقوی کی آمد کے بعد پہنچے۔