پشاور: نگران وزیر اعلی محمد اعظم خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے بارہویں اجلاس کا انعقاد

4

پشاور، 10اکتوبر(اے پی پی):  خیبر پختونخوا کے نگران وزیر اعلی محمد اعظم خان کی زیر صدارت کے پی کی نگران کابینہ کا 12واں اجلاس آج یہاں سی ایم سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا ۔

اجلاس میں نگران کابینہ اراکین کے علاوہ چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹریز اور متعلقہ انتظامی سیکرٹریز  شریک ہوئے۔

اجلاس کے لئے 15 نکاتی ایجنڈا تیار کیا گیا ۔جسمیں مسلم فیملی لاز آرڈیننس 1961 میں ترامیم، پولیو ایمرجنسی پلان، ویلج کونسل اینڈ نیبرہڈ کونسل بائی لاز 2023 اور دیگر ایجنڈے کا حصہ تھیں۔