گوجرانوالہ؛گیپکو کا بجلی چوروں کیخلاف آپریشن 28 ویں روزمیں داخل، مزید 54 چور پکڑے گئے

41

گوجرانوالہ،4 اکتوبر( اے پی پی): گیپکو کا بجلی چوروں کیخلاف آپریشن 28ویں روز میں داخل ہوگیا، مزید 54 بجلی چور پکڑے گئے،اب تک پکڑے جانے والوں کی تعداد 1414 ہوگئی۔

گیپکو چیف کے مطابق تمام بجلی چوروں کو12کروڑ46 لاکھ روپے کے جرمانے بھی کئے گئے، 53 زرعی ،8 صنعتی، 43کمرشل اور1310 گھریلو صارفین ڈائریکٹ بجلی چوری کرتے قابو آ ئے بجلی چوری میں ملوث تمام کنکشنز منقطع کر دئیے گئے ہیں اور ان پر ایف آئی آرز بھی درج کروا دی گئی ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ بجلی چوروں اور نادہندگان سے قومی خزانے کی ایک ایک پائی وصول کریں گے اور ان کیلئے زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں انہیں کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

 انہوں نے عوام الناس سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اپنے واجبات بروقت ادا کریں اور بجلی چوروں کے خلاف جہاد میں گیپکو کا ساتھ دیں۔ علاوہ ازیں شہری ارد گرد بجلی چوروں پر کڑی نظر رکھیں اور ایسے عناصر کی اطلاع فوری گیپکو کی ہیلپ لائن 118 پر دیں۔