جیکب آباد؛ انتظامیہ کا غیر معیاری مٹھائیوں کے گوداموں پر چھاپے،متعدد گودام سیل

35

جیکب آباد،4 اکتوبر،( اے پی پی): انتظامیہ نے غیر معیاری مٹھائیوں کے گوداموں پر چھاپے مارے اور متعدد گودام سیل کردیئے ۔جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے اسسٹنٹ کمشنر آغا ذوالفقار درانی کی شہر کے مین بازار میں واقع مٹھائیاں بننے والے گوداموں پر چھاپے مارے۔

غیر معیاری اشیاءکا استعمال اور صفائی نہ ہونے کے باعث عبیداللہ بروھی،عبدالواحد سرکی کے گوداموں کو سیل کردیا گیا ہے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر آغا ذوالفقار درانی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ غیر معیاری اشیاء اور نرخ ناموں سے زیادہ فروخت کرنے پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔