گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن سے ترکیہ کے لاہور میں نئے تعینات ہونے والے قونصل جنرل درمش باشتو کی ملاقات

24

لاہور، اکتوبر 5(اے پی پی): گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن سے ترکیہ کے لاہور میں نئے تعینات ہونے والے قونصل جنرل درمش باشتوDarmusBastugنے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔گورنر پنجاب نے قونصل جنرل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے مابین تعلیم، تجارت اور سیاحت کے شعبوں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر پنجاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ بردار ملک ہے جس سے  گہرا تاریخی، مذہبی رشتہ ہے۔ ترکیہ اور پاکستان کے مابین تعلیمی اور تجارتی وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلے ہونے چاہیئیں۔ انھوں نے کہا کہ عوامی سطح پر وفود کے تبادلوں سے تجارت اور سیاحت کے شعبے میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ ملے گا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستانی بڑی تعداد میں سیاحت کی غرض سے ترکیہ جاتے ہیں۔پاکستانی طلبہ بھی بڑی تعداد میں ترکیہ کی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان میں ترک سرمایہ کاروں کے لیے فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کے مواقع موجود ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ترکیہ کی پاکستان میں گذشتہ سال سیلاب زدگان کی مدد کے لیے شکر گزار ہیں ۔ترکیہ میں زلزلہ زدگان بہن بھائیوں کی مدد کے لیے پاکستانی حکومت اور عوام نے آگے بڑھ کر مدد کی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ترکیہ کے تعاون سے مظفر گڑھ میں قائم سٹیٹ آف دی آرٹ رجب طیب اردوان ہسپتال لوگوں معیاری صحت کی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ ترکیہ کے ساتھ صحت کے شعبے میں تعاون کو مزید  وسعت دینے کے خواہشمند ہیں۔ترکش قونصل جنرل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے۔  ترکش کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ درمش باشتو نے کہا کہ پاکستانی طلبا اور بزنس مین کے لیے ویزوں میں آسانیاں پیدا کرنا ترجیح ہے۔