اوکاڑہ،08نومبر(اے پی پی ):نو تعینات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صفدر اقبال نے کہا ہے کہ انصاف کی فراہمی اور سائل کی دادرسی کے لیے بھر پور اقدامات کیے جائیں گے۔
ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے استقبالیہ تقریب سے خطاب میں کیا۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صفدر اقبال کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صفدر اقبال ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے ہال میں پہنچنے تو صدربار میاں طلعت محمود، جنرل سیکرٹری جنید اقبال کھچی ، چودھری ریاض الحق ، چودھری محمد اسلم جاوید،مقبول حسین شاکر، مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ نے ان کا استقبال کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر بار میاں طلعت محمود ،جنرل سیکرٹری جنید اقبال کھچی نے انہیں اوکاڑہ تعیناتی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنے تعاون کا یقین دلایا۔انہوں نے کہا کہ بار اوربنچ کے درمیان مثالی تعلقات ماضی میں بھی رہے ہیں اور آئندہ بھی اسے کے لیے کوشاں رہیں گے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صفدر اقبال نے ممبران بار کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ بطور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اوکاڑہ میں تعیناتی پر خوشی ہوئی چند سال پیشتر اوکاڑہ میں ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج ذمہ داریاں نبھا چکا ہوں، انصاف کی فراہمی اور سائل کی دادرسی کے لیے بھر پور اقدامات کیے جائیں گے۔











