اپ گریڈیشن کے کام کا جائزہ لینے کیلئے پرو وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ

58

ملتان، 02 نومبر(اے پی پی ):  پرو وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے اپ گریڈیشن کے کام کا جائزہ لینے نشتر ہسپتال وارڈ نمبر 4، وارڈ نمبر 19 اور وارڈ نمبر 20 سمیت شعبہ انکالوجی کا دورہ کیا۔ اے ایم ایس ایم اینڈ آر ڈاکٹر شاہ زمان نے اپ گریڈیشن اور تزئین و آرائش کے کاموں کے حوالے ہونے والی پیشرفت بارے پرو وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی کو آگاہ کیا۔

 اس موقع پر بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کا عملہ اور دیگر انتظامی افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے تمام افسران کو کوالٹی اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرتے ہوئے ریویمپنگ کے پراسیس کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کسی بھی نئے کام کے آغاز سے پہلے مریضوں اور لواحقین کی سہولت کے لیے متبادل بندوبست کی ضرورت پر زور دیا۔