بہاولنگر ،7 نومبر( اے پی پی ): چک مدرسہ نور سر روڈ پر مبینہ پولیس مقابلہ میں 1 ڈاکو ہلاک ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ،موٹرسائیکل سوار ڈاکووں نے پولیس کی طرف سے روکنے پر پولیس پر فائرنگ کردی ۔
پولیس ٹیم نے ملزمان پر جوابی فائرنگ کی، فائرنگ کے نتیجے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا ڈاکووں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ،مارے جانےوالے ڈاکو کے دیگر ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔
زخمی پولیس اہلکار محمد علی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ،پولیس نے علاقہ کی ناکہ بندی کرکے مفرور ڈاکووں کی تلاش شروع کردی، ہلاک ملزم کی شناخت اظہرعرف اظہری کے نام سے ہوگئی۔