مردان،9نومبر(اے پی پی): تھانہ ایکسائز مردان نے منشیات کے خلاف بڑی اور تاریخی کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی بڑی کھیپ پکڑلی۔ترجمان ایکسائز کیمطابق ایس ایچ او عاکف خان نے رنگ روڈ مردان پر گاڑی نمبر EB 94 اسلام آباد سے کروڑوں روپوں مالیت کی 96 کلو چرس برآمد کرکے منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
ترجمان ایکسائز مردان نے بتایا کہ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے دو سمگلرز موقع پر گرفتار کیے گئے ہیں جن کے مقدمہ درج کرکے ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔











