جہلم،یکم نومبر(اے پی پی ):ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی کا دورہ جہلم، میثاق سنٹر جہلم اور پولیس خدمت مرکز جہلم کی نئی عمارت کا افتتاح کیا۔انہوں نے تھانہ سٹی، تھانہ سول لائینز اور ٹریفک دفتر جہلم کا دورہ بھی کیا۔
میثاق سنٹر جہلم اور پولیس خدمت مرکز جہلم کی افتتاحی تقریب میں آر پی او راولپنڈی سید خرم علی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ،پولیس افسران کے اسپیشل بچوں اور شہدا کے اہلخانہ سمیت پولیس افسران اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
میثاق سنٹر جہلم کا افتتاح کنسٹیبل زین خالد شہید کی والدہ اور پولیس خدمت مرکز جہلم کاافتتاح انسپکٹر عمران بیگ کی بیٹی وانیہ عمران نے فیتہ کاٹ کر کیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے آرپی او راولپنڈی کو پولیس خدمت مرکز جہلم اور میثاق سنٹر جہلم پر فراہم کی جانے والی جدید سہولتوں کے بارے میں بریف کیا،خدمت مرکز جہلم پر ایک چھت تلے متعدد سہولیات فراہم کی جائیں گی، جبکہ میثاق سنٹر جہلم پر اقلیتوں کے مسائل کو ترجیجی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے۔
آر پی او راولپنڈی نے شہریوں سے بات چیت کی اور سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔











