سرگودھا ؛سو کلو ملاوٹی کھویا تلف، مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج

4

سرگودھا،14نومبر(اے پی پی ): پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹی کھوئے کی تیاری ناکام بناتے ہوئے 100 کلو ملاوٹی کھویا تلف کر دیا ہے اور 30 کلو کیمیکل اور مشینری ضبط کر لی گئی ہے۔

کارروائی بچا کلاں میں ڈیری پروڈکشن یونٹ  پر کی گئی، کھوئے کی تیاری میں سٹارچ اور ویجٹیبل گھی کی ملاوٹ کی جارہی تھی، ملاوٹ ثابت ہونے پر سینکڑوں کلو گرام مضر صحت کھویا تلف کردیا گیا۔ ملاوٹ کرنے پر کھویا یونٹ مالکان  کیخلاف ایف آئی آر درج کرادی گئی ہے۔

 اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ملاوٹ کے خاتمے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگرم عمل ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں۔