سکھر؛پاکستان ورکرز الائنس کا اجلاس،مختلف ٹریڈ یونینز کی شرکت

22

سکھر،14نومبر(اے پی پی)پاکستان ورکرز الائنس کا اجلاس زیر صدارت چیئر مین سید زاہد حسین شاہ کے میونسپل کارپوریشن یونین دفتر میں منعقد ہوا، اجلاس میں پاکستان ورکرز الائنس میں شامل مختلف ٹریڈ یونینز کے رہنماؤں نے شرکت کی اور ملکی صورتحال اور دیگر تنظیمی امور پر  تفصیلی غور وخوض کیا گیا اور متفقہ طور پر اہم فیصلے کئے گئے۔اس موقع پر شرکاءاجلاس کا کہنا تھا کہ بہت جلد پاکستان ورکرز الائنس کے زیر اہتمام مزدوروں کے ساتھ ہوئی نانصافیوں،زیادتیوں،مظالم کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا جائے گا، کرپشن کے خلاف بھی مکمل طور پر جدوجہد کریں گے تاکہ ملک کے اداروں کو ترقی کی جانب گامزن کیا جاسکے ادارے مضبوط ہوں گے تو مزدوروں کو ان کے حقوق مل سکیں  گے۔

شرکاءاجلاس نے کئے جانے والے فیصلوں کو قبول کرتے ہوئے پاکستان ورکرز الائنس کے پلٹ فارم سے اپنے مزدور بھائیوں کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا۔