لاہور، 25 نومبر ( اے پی پی): قازقستان کے قومی دن کی تقریب میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے فنکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے لاہور آفس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب میں اعزازی سفیر راؤ خالد ،محمود عربی، عظمی علی اور مختلف کالج اور یونیورسٹی کے طلباء وطالبات نے شرکت کی۔
اس موقع پر اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے سفیر راؤ خالد نے کہا کہ قازقستان رقبہ کے لحاظ سے بہت بڑا اور وسائل سے مالا مال ملک ہے جس سے پاکستان کو فائدہ اٹھانا چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ قازقستان میں تعلیم بہت سستی اور معیاری ہے ابھی تک دوسال میں پندرہ سو سے زائد طلبا وطالبات پاکستان سے قازقستان تعلیم حاصل کرنے کے لیے جا چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آج کی تقریب ان فنکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے رکھی گئی ہے جنہوں نے قازقستان کے قومی دن پر اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا تھا ۔
تقریب میں مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی لوگوں اور طلبا و طالبات کو شیلڈز اور سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا گیا ۔