محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کا اجلاس،نادرا کی طرز پر جانوروں کے لیے ڈیٹا بیس تیار کیا جائے،صوبائی وزیر لائیو سٹاک ابرہیم مراد

26

لاہور،30نومبر(اے پی پی): صوبائی وزیر لائیو سٹاک ابرہیم مراد کی زیر صدارت محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان اینڈ اینیمل آئیڈ ینٹیفیکیشن اینڈ ٹریسبیلیٹی سسٹم  کا جائزہ لیا گیا۔صوبائی وزیر لائیو سٹاک نے ہدایت دی کہ نادرا کی طرز پر جانوروں کے لیے ڈیٹا بیس تیار کیا جائے  اور جانوروں کے احاطے کی رجسٹریشن کی جائے، اس وقت 93,943 ہے۔ آئندہ 3 سے 4 ہفتوں میں 10 لاکھ تک کا ہدف مکمل کیاجائے اور کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک پنجاب بھر میں PAITS ریگولیشن کونافذ کرے گا۔ صوبائی وزیر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ محکمہ نے ایک موبائل بس ہسپتال کی تجویز پیش کی ہے۔ پورٹ ایبل الٹرا ساؤنڈ، پورٹ ایبل ایکسرے، ایگزامینیشن ٹیبل، میڈیسن/سپلائی ریک، ویکسین بینک، ویٹرنری آلات، تشخیصی ٹیسٹ (ہیمیٹولوجی، مائیکروسکوپی وغیرہ) کی سہولیات موجود ہیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ سرجیکل سیکشن میں سرجیکل ٹیبل، اینستھیزیا کا سامان اور الائیڈ ویٹرنری آلات وغیرہ موجود ہوں گے۔ لائیو سٹاک فارمنگ کی وجہ سے دور دراز علاقوں تک پہنچنا اکثر ممکن نہیں ہوتا جس وجہ سے یہ موبائل بس ہسپتال مددگار ثابت ہوگی اور موبائل بس ہسپتال کا موجودہ MVD ماڈل موبائل ویٹرنری سروس ڈیلیوری کے لیے بہترین ٹول ثابت ہوگا۔صوبائی وزیر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ محکمہ مرحلہ وار تمام جانوروں کی رجسٹریشن کرے گا۔

صوبائی وزیر نے ہدایت دی کہ پنجاب بھر میں PAITS اور DFC کے پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر اشتہارات چلوائے جائیں اور کسانوں کو ڈی ایف سی اور پی اے آئی ٹی ایس کے لیے مناسب گائیڈ لائن فراہم کی جائیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ جانوروں کی رجسٹریشن ہونی چاہیے ۔

اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل (ایکسٹینشن) محمد اقبال شاہد اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔