معاشرے میں خواتین کے مساوی حقوق اور عدم صنفی تشدد کے باعث ہی ترقی اور خوشحالی ممکن ہے،وفاقی وزیر وزارت انسانی حقوق خلیل جارج

9

کوئٹہ،11 نومبر(اے پی پی):وفاقی وزیر وزارت انسانی حقوق خلیل جارج نے کہا ہے کہ معاشرے میں خواتین کے مساوی حقوق اور عدم صنفی تشدد کے باعث ہی ترقی اور خوشحالی ممکن ہے اور کہا فخر ہے بلوچستان میں خواتین پر تشدد کے کیسز نہ ہونے کے برابر ہیں۔ اٹھارویں ترمیم کے بعد ہر صوبے میں ہیومن رائٹس ڈیپارٹمنٹ کا قیام نا گزیر ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں انسانی حقوق اور وومن رائٹس کے حوالے سے منعقد سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین پر تشدد کے حوالے سے سب سے کم کیسیز بلوچستان میں رپورٹ ہوتے ہیں۔ ملکی ترقی میں خواتین کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔ کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا جس میں خواتین کی حصہ داری نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی سے اٹھارہ سال سے کم عمر بچیوں کی شادی کی روک تھام کے حوالے سے بل منظور کروایا جا چکا ہے۔ نگران وزیر کی حیثیت سے ہمارا وقت قلیل ہے لیکن کو شش ہے کہ حوالے سے مزید اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت ملک بھر میں خواتین کو اسکوٹیز بھی فراہم کی جائیں گی۔

 تقریب سے ریجنل ڈائریکٹر ہیومن رائٹس اسفندیار بادینی،چیئرپرسن فار نیشنل کمیشن فار وومن ڈیپارٹمنٹ کی فوزیہ شاہین، سمیت ثناءدرانی نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں خواتین سمیت مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد واقلیتی برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔