مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر ناروے کی پارلیمنٹ میں سیمینار منعقد

58

اوسلو،03نومبر(اے پی پی ):ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پرناروے کی پارلیمنٹ میں سیمینار منعقد ہوا جس کی میزبانی پارلیمنٹ کی خارجہ امور اور دفاع کی قائمہ کمیٹی کے رکن مسٹر ڈاگ انج السٹین اور پریس فاؤنڈیشن ڈائیلاگ فار پیس مسٹر عامر جاوید شیخ نے کی۔

تقریب کی مہمان خصوصی نگران وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال حسین ملک  تھی  جبکہ  سیمینار  سے   ناروے کے سابق وزیر اعظم مسٹر کجیل میگنے بونڈویک، قید کشمیری رہنما یاسین ملک کی بیٹی رضیہ سلطانہ،  ناروے میں پاکستان کی سفیر سعدیہ قاضی ، صدر فاؤنڈیشن ڈائیلاگ فار پیس عامر شیخ  اور سبین حسین ملک نے بھی خطاب کیا۔