ڈاکٹر رشید جمال کی کتاب کی تقریب رونمائی،گورنرسندھ کی شرکت

59

کراچی،03 نومبر (اے پی پی):گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے ڈاکٹر رشید جمال کی کتاب Pakistan China All Weather Strategic Partnerکی تقریب رونمائی میں شرکت کی۔ تقریب میں چین کے قونصل جنرل یانگ یون ڈونگ بھی موجود تھے۔

 گورنر سندھ نے کہا کہ پاک چین دوستی سمندر سے گہری اور ہمالیہ سے بلند ہے ، کچھ ماہ قبل پاک چائنا فرینڈشپ پارک کا قیام بھی کراچی کے عوام کے لئے چین کا تحفہ ہے۔انہوں  نے کہا کہ ہمارے پاس ہر شعبہ میں قابل ترین افراد موجود ہیں، مسئلہ یہ ہے کہ ہم نے ان شخصیات کی صلاحیتوں سے استفادہ نہیں کیا، ترقی کے لئے ہمیں ایک قوم بننا ہوگا، ہم سب کچھ بن گئے لیکن اچھے پاکستانی نہیں بن سکے۔

 گورنر سندھ نے کہا کہ ہمیں استحکام پاکستان کمیشن بنانا ہوگا تاکہ عوام کے مسائل حل کرسکیں،  یہاں کوئی مسیحا نہیں آئے گا،ہمیں خود اپنا مسیحا بننا ہوگا، انہوں نے کہا کہ آرمی چیف سرحدی کے ساتھ معاشی دہشت گردی کا بھی مقابلہ کررہے ہیں ۔ انہوں  نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ دونوں ممالک کے مابین گہری دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے، اس منصوبہ کی تکمیل سے نہ صرف معاشی ، تجارتی ، کاروباری اور اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا، سی پیک کے ذریعے چینی اور پاکستانی مصنوعات کی بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو پائے گا، میری دعا ہے کہ یہ منصوبہ جلداز جلد مکمل ہو تاکہ پاکستان دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی کرے۔

چین کے قونصل جنرل Yang Yundong نے کہا کہ پاک چین دوستی اقوام عالم کے لئے کے لئے قابل فخر مثال ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا منصوبہ ہے۔