ملتان؛ سرکاری ہسپتالوں اور مراکز صحت میں بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں،ڈپٹی کمشنر

14

ملتان، 07نومبر(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں اور مراکز صحت میں بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں، سرکاری ہسپتالوں کی ہیلتھ کونسلز کو فنڈز فراہمی و مکمل فعال کرنے کا حکم جاری کیا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے  شہباز شریف ہسپتال کی ہیلتھ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں شہباز شریف ہسپتال کے انتظامی و طبی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف ہسپتال شہریوں کو انکی دہلیز پر مثالی سہولیات فراہم کررہا ہے،ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری و کارکردگی کا کڑا جائزہ لیا جارہا ہے۔انہوں  نے ہدایت کی کہ ہیلتھ کونسل کے ذریعے طبی مشینری اور عملہ کی کمی کو فوری پورا کیاجائے کیونکہ مراکز صحت اور گائنی سنٹرز پر 24 گھنٹے مفت طبی سہولیات کی فراہمی جاری ہے۔

قبل ازیں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فیصل قیصرانی اور ایم ایس شہباز شریف ہسپتال نے بریفنگ دی۔