ملتان؛ بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،105 مزید پکڑے گئے

30

ملتان،19 نومبر(اے پی پی ): وزیر اعظم  کی ہدایت پر جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے،ایک روز میں چیکنگ ٹیموں نے مزید 105 صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا،64 نئے مقدمات کا اندراج ہوا،بجلی چوروں کو73 لاکھ 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا،بجلی چوروں سے17 لاکھ10 ہزار روپے جرمانہ موقع پر وصول کیا گیا۔

گارڈن ٹاؤن سب ڈویژن میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کے دوران اینٹوں والے بھٹے پر ڈائریکٹ تاروں سے چوری پکڑی گئی۔ بستی ملوک، مدینہ ٹاؤن وہاڑی اور گلشن آباد جامپور میں 8 صارفین بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔صارفین میٹر باڈی ری فکس کر کے اور ڈائریکٹ تاروں سے بجلی چوری کر رہے تھے۔18 نومبر 2023ء کوملتان سرکل میں 13بجلی چوروں کو1310000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور 8 مقدمات درج ہوئے۔ڈی جی خان سرکل میں 15صارفین1200000 روپے جرمانہ اور15 مقدمات درج، وہاڑی سرکل میں 8صارفین کو470000 روپے جرمانہ عائداور4مقدمات درج،بہاولپور سرکل میں 18صارفین کو1810000روپے جرمانہ عائداور14 مقدمات درج،ساہیوال سرکل میں 16صارفین کو 970000 روپے جرمانہ عائداورایک مقدمہ درج،رحیم یار خان سرکل میں 10صارفین کو330000 روپے جرمانہ عائد اور10 مقدمات درج،مظفرگڑھ سرکل میں 10 صارفین کو170000 روپے جرمانہ عائداور4مقدمات درج،بہاولنگر سرکل میں 3صارفین کو190000 روپے جرمانہ عائد اور2مقدمات درج،خانیوال سرکل میں 12 صارفین کو880000روپے جرمانہ عائد کیا اور6 ایف آئی آرزکا اندراج ہوا۔