نوشہرہ ورکاں؛ سموگ کے باعث سمارٹ لاک ڈون نفاذ، تعلیمی اور کاروباری مراکز بند رہیں گے

18

نوشہرہ ورکاں،09 نومبر(اے پی پی): تحصیل نوشہرہ ورکاں میں بھی حکومت پنجاب کے احکامات پر سمارٹ لاک ڈون کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔

 ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ فیاض موہل کی ہدایت پر  اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں محمد نوید حیدر نے 9 نومبر سے 12 نومبر تک  4 روز کے لئے سمارٹ لاک ڈاون کے احکامات جاری کر دئیے ہیں ، سمارٹ لاک ڈاون کے دوران  تمام مارکیٹس،شاپنگ مال،تجارتی و کاروباری مراکز، بند رہیں گے، سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارے اور ہوٹلز بھی بند رکھے جائیں گے تاہم میڈیکل سٹورز،بیکریز،گروسری سٹورز ،دودھ کی دوکانیں کھلی رہیں گی جبکہ پبلک اور پرائیوٹ ٹرانسپورٹ بھی محدود رہے گی۔

 اسسٹنٹ کمشنر کا  کہنا ہے کہ فیصلہ سموگ کے بڑھتے خطرات اور مضر اثرات کے باعث کیا گیا ہے،تحصیل بھر میں سمارٹ لاک ڈون کا نفاذ ہوگا، شہریوں  اور تاجروں کو چاہیے کہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور حکومتی سمارٹ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد  لازمی کریں۔