نوشہرہ ورکاں، 09 نومبر(اے پی پی): ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ گوجرانوالہ قمر ذیشان، ڈپٹی ڈائریکٹر اسلم گھمن نے تحصیل نوشہرہ ورکاں کی چار یونین کونسلوں گرمولہ ورکاں،کڑیال کلاں،رندھیر اور عابد آباد کا ہنگامی دورہ کیا اور اب گاؤں چمکیں گے پروگرام کے تحت مختلف دیہاتوں میں صفائی کا جائزہ لیا۔
ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ گوجرانوالہ قمر زیشان نے پوری ٹیم کے ھمراہ تحصیل نوشہرہ ورکاں میں ماڈل ویلیج قرار دیے جانے والے گاؤں چاہ بڈھا کا بھی دورہ کیا اور اس گاؤں میں کیے گئے انتظامات اور سینٹری ورکروں کے کام بھی جائزہ لیا۔انہوں نے اس موقع پر ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر میں جاری پروگرام اب گاؤں چمکیں گے پروگرام کے تحت دیہات کے مکینوں کو شہری سہولتوں کے برابر سہولتیں فراہم کرنا ، پنجاب حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
اس موقع پر انکے ہمراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ تحصیل نوشہرہ ورکاں نخبہ صبغت اللہ بھی موجود تھیں۔











