اسلام آباد،8نومبر(اے پی پی):نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ 2 روزہ سرکاری دورے پر ازبکستان روانہ ہو گئے ہیں ۔ وزیرِ اعظم تاشقند میں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے 16 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔وزیرِ اعظم تاشقند میں اجلاس میں شریک عالمی رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔











