لاہور16نومبر( اے پی پی ): نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے آج پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں خیبرپختونخوا کے نگران وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں گندم اور چینی کی قیمتوں میں استحکام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا سے متعلق امور پربھی بات چیت کی گئی۔دونوں وزیر اعلیٰ کے درمیان باڈر سیکورٹی کے بارے میں بھی گفتگو ہوئی۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب میں شوگر ملز 25نومبر سے کرشنگ سیزن کا آغازکررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کو خیبرپختونخوا کے راستے واپس بھجوایا جائے گا۔