قصور،18نومبر(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر قصورمحمد ارشد بھٹی نے کہا کہ ون ڈش کی پابندی اور اوقات کار پر من و عن عملدرآمد کروایا جا رہا ہے،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شادی ہال کے مالکان اور منیجرز کو پابندی پر ہر صورت عملدرآمد کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔ڈپٹی کمشنرقصور نے کہا کہ خلاف ورزیوں پر بلا تفریق کاروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔
پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات پر شادی کی تقریبات میں ون ڈش پابندی پر سختی سے عمل درآمد جاری، ڈپٹی کمشنرقصور کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنرز و متعلقہ افسران کے شادی ہالز کے سرپرائز وزٹ،رواں ماہ نومبرمیں 525 شادی ہالوں کو ون ڈش کے حوالے سے چیک کیا گیا،خلاف ورزی پر ایک شادی ہال سیل جبکہ 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔