وہاڑی ،8 نومبر( اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی کا دورہ کیا تھیلیسیمیا سنٹر میں بچوں کو ملنے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کا حکم دیا۔
ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی کے دورہ کے موقع پر ہسپتال انتظامیہ کو مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کا حکم دیا تھیلیسیمیا سنٹر میں بچوں کو ملنے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق سرکاری ہسپتالوں کے اچانک مانیٹرنگ دورے جاری ہیں تاکہ ہسپتالوں میں سروس ڈیلیوری کو بہتر بنایا جاسکے،ہسپتا ل انتظامیہ عوام کو معیاری علاج معالجہ کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے ،ڈاکٹروںو سٹاف پیشہ وارانہ ذمہ داریاں احسن انداز سے پوری کریں، مریضوں کو علاج کی فراہمی میں کسی قسم کی مشکل نہیں ہونی چاہیے ۔
ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے اس دوران مریضوں کی تیمار داری بھی کی اور علاج معالجہ کی سہولیات بار ے دریافت کیا جس پر مریضوں نے اطمینان کا اظہار کیا،ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ،مریضوں کے بیٹھنے، پینے کے صاف پانی کی فراہمی،ہسپتال کی صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامی معاملات کو مزید بہتر بنایا جائے ،اس حوالہ سے کسی قسم کی سستی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر نے چلڈرن وارڈ جاری کام کا بھی معائنہ کیااور کام جلد مکمل کرکے تمام سہولیات حکومتی احکامات کے مطابق فراہم کرنے کے احکامات دیئے ۔انہوں نے کینٹین کی صورتحال کو بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی نیوایمرجنسی بلڈنگ میں ٹف ٹائلز،پرچی کاونٹر کیلئے شیڈ بنانے،ری و یمپنگ، واش رومز کے رنگ و روغن کے کاموں کی بھی منظوری دے دی گئی ہے جس سے ہسپتال کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئے گی۔ اس موقع پر اے ڈی سی فنانس مظفر خان، اے سی ڈاکٹر عائشہ خان،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر صدیق احمداور دیگر موجود تھے۔











