ٹنڈو محمد خان؛ گورنمنٹ گرلز سکول کو 50 بینچوں کی فراہمی، ڈسٹرکٹ چیئرمین نے کھلی کچہری میں کیا وعدہ ایفاءکردیا

12

ٹنڈو محمد خان ،2 نومبر( اے پی پی ): ڈسٹرکٹ چیئرمین ٹنڈومحمدخان سید قاسم نوید قمر نے کھلی عوامی کچہری میں کیا وعدہ ایفاءکردیا، گورنمنٹ گرلزسکول بلڑی شاہ کریم کے لیے بیٹھنے کی 50 بینچیں سکول پہنچ گئیں، مزید 1سو بینچیں جلد فراہم کی جائیں گی۔

 ٹنڈومحمدخان کے ڈسٹرکٹ چیئرمین سید قاسم نوید قمر کی جانب سے چند ہفتوں قبل ٹنڈومحمدخان کی تحصیل بلڑی شاہ کریم میں کھلی عوامی کچہری میں سید منصوب شاہ کاظمی نے بلڑی شاہ کریم کے گورنمنٹ گرلزسکول میں بیٹھنے کے لیے بینچیں نا ہونے کی شکایت کی تھی، سید قاسم نوید قمر نے کھلی عوامی کچہری میں سکول کے لیے فوری طور پر بینچیں فراہم کرنے کا وعدہ کیا ۔

 سید قاسم نوید قمر نے اپنے وعدے کے مطابق سکول کے لیے 50 ڈیسکوں کی پہلی کھیپ اسکول پہنچا دی، سید قاسم نوید قمر کا کہنا ہے کہ بہت جلد مزید 1 سو ڈیسکیں بھی فراہم کر دی جائیں گی، سید قاسم نوید قمر کے وعدہ وفا کرنے پر تحصیل بلڑی شاہ کریم کے شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا۔