پاکستان ہر قسم کی دہشتگر دی کی مذمت کر تا ہے،افغان حکومت تمام مطلوب افراد کو فوری طور پر پاکستان کے حوالے کرے؛نگراں صو بائی و زیر اطلاعات جان اچکزئی

29

کوئٹہ،17 نومبر (اے پی پی):نگراں صو بائی و زیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی دہشتگر دی کی مذمت کر تا ہے ، افغان سر زمین سے پاکستان پر ہونے والے دہشت گرد حملوں میں ملوث مطلوب ملزمان کی معلومات افغان حکومت کے حوالے کر دی ہیں ،افغان حکومت تمام مطلوب افراد کو فوری طور پر پاکستان کے حوالے کرے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو کو ئٹہ پر یس کلب میں پر یس کانفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔نگراں صو بائی و زیر  جان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان کو بدنام کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا جائےگا ، ایسی اطلاعات ہیں کہ چمن باڈر پر دھرنے کے شرکاءکو ٹارگٹ کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بھائی چارے کو کمزوری نہ سمجھا جائے ، ہم نے کسی بھی جارحیت کا پہلے بھی منہ توڑ جواب دیااور آئندہ بھی اسی طرح جواب دیں گے ۔ پاکستان پر ہونے والے حملے سر حد پار سے ہو رہے ہیں ، افغان حکومت سے اس معاملے پر دہشت گردوں کی فہر ست بھیجی ہے۔

نگراں صو بائی و زیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ جنوری تک پاکستان سے تمام غیر قانونی تارکین وطن کو ان کے ملک واپس بھیجا جا ئے گا ، اب افغانستان کے حالات پہلے سے بہتر ہیں، پاکستان میں سے تمام غیرقانونی تارکین وطن کو واپس  بھیجنے کا فیصلہ حتمی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ملک پاکستانیوں کا ہے ، تمام غیرقانونی طور پر مقیم تارکین وطن کو ہرصورت اپنے ملک واپس جانا ہو گا ۔