ڈیرہ غازی خان، 18 نومبر(اے پی پی): تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان نے میڑک کےدوسرے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا، کامیابی کا تناسب 64.10فیصد رہا۔ہفتہ کے روز ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن کریم بخش نے کمپیوٹر کا بٹن دبا کر نتائج کو آن لائن کیا۔
امتحانات میں 4608 طالبعلموں نے حصہ لیا جس میں سے 2954 امیدوار کامیاب ہوئے اور کامیابی کا تناسب 64.10 فیصد رہا۔ایڈیشنل کمشنر کریم بخش نے بتایا کہ میٹرک دوسرے سالانہ امتحانات میں 69 فیصد طالبات اور 61 فیصد طلباء کامیاب ہوئے۔ضلع لیہ 78.79 فیصد کامیابی کے ساتھ پہلے،کوٹ ادو 76 فیصد کے ساتھ دوسرے اور تونسہ 59.95 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر رہا۔اس موقع پر سیکریٹری تعلیمی بورڈ عبدالرحمن،کنٹرولر امتحانات مظفر حسین، حبیب الرحمن،احمد علی قریشی اور دیگر موجود تھے۔