گلگت؛ ضلع کے مختلف علاقوں میں چار روزہ کتاب میلے کا انعقاد

3

 گلگت ،14 نومبر( اے پی پی ): ضلعی انتظامیہ گلگت نے نیشنل بک فاونڈیشن کے تعاون سے ضلع گلگت کے مختلف علاقوں میں چار روزہ کتاب میلے کا انعقاد کیا۔ 13 اور 14 نومبر کو سرسید ہائی سکول نمبر 1 گھڑی باغ میں منعقد ہوا، 15 نومبر کو دنیور شفا علی شاپ کے قریب ہوگا اور 16 کو جگلوٹ میں بوائز ہائی سکول جگلوٹ اور گرلز ہائی سکول جگلوٹ میں منعقد ہوگا۔

 کتاب میلے کے انعقاد کا بنیادی مقصد طلباء و طالبات میں کتاب پڑھنے کے حوالے سے دلچسپی پیدا کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔دلچسپی رکھنے والے تمام افراد اکا استقبال کیا گیا ۔

 طلبہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ڈپٹی کمشنر گلگت امیر اعظم کی کاوشوں کو سراہتے ہیں اس طرح کے میلے طلباءو طالبات کے لیے فائدہ مند ہیں جس سے لوگوں میں خاص کر طلباءوطالبات میں کتابوں کے مطالعے کی دلچسپی بڑھے گی، ہم ڈپٹی کمشنر گلگت کا شکر یہ ادا کرتے ہیں جن کی بدولت ہمارے لیے کتاب میلے کا انعقاد کیا گیا ہے۔