گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کی مزار اقبال پر حاضری،پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی

11

لاہور، 9 نومبر (اے پی پی): گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے یومِ اقبال کے موقع پر شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دی۔گورنر پنجاب نے مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی،نیوی کے چاک و چوبند دستے نے گورنر پنجاب کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

گورنر پنجاب نے اس موقع پر ملک کی ترقی و سلامتی،فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے اور کہا کہ شاعر مشرق علامہ اقبال کی فکر اور فلسفے کو عملی طور پر اپنانے کی ضرورت ہے۔